ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير پيٹروليئم کے بين الاقوامي امور کے مشير علي ماجدي نے، نامہ نگاروں سے اپني گفتگو ميں ايران اور پانچ جمع ايک ممالک کے درميان جوہري معاملے پر سمجھوتے کے پيٹروليئم کے شعبے ميں نتائج کے بارے ميں کہا کہ ايران اپنے واجبات کے حصول کے لئے، شيل اور ديگر بين الاقوامي کمپنيوں اور بعض مغربي ممالک سے مذاکرات انجام دے رہا ہے-ماجدي نے مستقبل قريب ميں اس مسئلے کے حل ہونے کي بھي خبر دي- وزير پيٹروليئم کے بين الاقوامي امور کے مشير نے ايران کي پاکستان کو گيس برآمد کرنے کي قيمت کے بارے ميں بتايا کہ جب تک گيس کي برآمد کا آغاز نہيں ہوتا، تب تک اس مسئلے کے بارے ميں گفتگو کرنا ممکن نہيں ہوگا-انہوں نے گيس کي قيمت کے تعين کے بارے ميں کہا کہ پچيس سال تک برآمد کي جانے والي گيس کي قيمت ايک بار معين نہيں کي جائے گي بلکہ اس کے لئے مختلف ادوار ميں قيمت کا تعين کيا جائے گا-......./169
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485052
ايران کے وزير پيٹروليئم کے بين الاقوامي امور کے مشير نے جنيوا ايٹمي سمجھوتے کے نتيجے ميں مستقبل قريب ميں مختلف ملٹي نيشنل کمپنيوں سے تيل کي بابت ايران کے واجبات کي ادائگي کي خبر دي ہے -